حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانیٔ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنی کتاب شرح چهل حدیث میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال عالم غیب کو دیکھتا ہے اور ہماری نیتوں اور اعمال کی حقیقت کو جانتا ہے، جو بسا اوقات ہماری نظر اور ظاہری شکل سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔
امام خمینی (رہ) نے خبردار کیا کہ ہم اکثر لاعلمی میں اپنے مرجع تقلید، مسئلہ گو یا پیش نماز پر یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان پر احسان کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہی ہمارے محسن ہیں۔ آپؒ نے فرمایا:
"ہم جب عالم دین سے علم حاصل کرتے ہیں یا ان کی اقتدا میں نماز پڑھتے ہیں تو سمجھتے ہیں ہم ان پر احسان کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم پر احسان کر رہے ہیں۔ اس قسم کے گمان اعمال کو الٹ کر رکھ دیتے ہیں اور ان کے بطلان کا سبب بن سکتے ہیں۔"
(منبع: شرح چهل حدیث، ص 80)









آپ کا تبصرہ